بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔
آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت نوشکی کے علاقے کردگاپ میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاعات موصول ہونے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک
