صبا قمر دلہن بننے والی ہیں؟ اداکارہ نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

صبا قمر دلہن بننے والی ہیں؟ اداکارہ نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے دلچسپ انداز میں ردعمل دیا ہے۔

گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر یہ دعوے کیے جا رہے تھے کہ اداکارہ رواں سال دسمبر میں شادی کرنے والی ہیں۔ تاہم صبا قمر نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ان خبروں کو محض افواہیں قرار دے دیا۔

اداکارہ نے شادی سے متعلق خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آخر یہ افواہیں کون پھیلا رہا ہے کہ میری دسمبر میں شادی ہو رہی ہے؟ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ ان دنوں کام میں اس قدر مصروف ہیں کہ گھر جا کر اپنی نیند پوری کرنے کا وقت بھی نہیں مل رہا۔

یہ بھی پڑھیں:دانانیر مبین کی عالمی کامیابی، ماسکو میں بہترین اداکارہ کا اعزاز مل گیا

صبا قمر نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ اگر واقعی ان کی شادی ہونے والی ہے تو انہیں بھی دعوت نامہ بھیجا جائے، کیونکہ انہیں ابھی تک اپنی ہی شادی کا کارڈ موصول نہیں ہوا۔ اداکارہ کے اس دلچسپ جواب کے بعد دسمبر میں ان کی شادی سے متعلق خبروں کی حقیقت واضح ہوگئی ہے۔

editor

Related Articles