پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کاوشیں جاری ہیں اس سلسلے میں ایس آئی ایف سی کے اعلیٰ حکام نے چینی کمپنی ٹرانسشن ہولڈنگز کے چیئرمین جارج ژو اور ٹیکنو گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر الاوالہ سے اہم ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچانے، تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے دائرہ کار کو وسعت دینے، صنعتی شعبے میں مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے اور دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ شرکاء نے اس امر پر بھی گفتگو کی کہ پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے صنعتی ترقی، کاروباری سرگرمیوں میں اضافے اور معاشی تعاون کے نئے راستے کھولے جا سکتے ہیں۔
اس موقع پر ایس آئی ایف سی کے حکام نے پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں کو سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے اور سرمایہ کاری کے منصوبوں میں درپیش ممکنہ رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے بھرپور تعاون اور سہولت کاری کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں اس امر کو بھی اہمیت دی گئی کہ چینی کمپنیوں کا پاکستان میں کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں میں کردار نہ صرف دوطرفہ تجارت کے فروغ کا ذریعہ بن سکتا ہے بلکہ مقامی صنعت، ٹیکنالوجی، روزگار کے مواقع اور پیداواری صلاحیت میں اضافے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔
ایس آئی ایف سی پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ایک مؤثر پلیٹ فارم کے ذریعے سہولت فراہم کرنے اور مختلف شعبوں میں کاروباری شراکت داریوں کو مضبوط بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ایس آئی ایف سی کی جانب سے سرمایہ کاروں کو سہولت کاری کی فراہمی اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات تلاش کرنے کی کوششیں ملکی معیشت کو مستحکم کرنے اور پاکستان کو علاقائی و عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مرکز بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔
پاک چین اقتصادی شراکت داری میں اضافے کے لیے ایس آئی ایف سی کی یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو وسعت دینے، صنعتی تعاون کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھولنے کی جانب اہم قدم قرار دی جا رہی ہے