سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کے خلاف بھونکنے والا ایک اور زہریلا گجرانوالہ سے این سی سی آئی اے نے دھر لیا

سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کے خلاف بھونکنے والا ایک اور زہریلا گجرانوالہ سے  این سی سی آئی اے نے دھر لیا

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز اور منفی مواد شیئر کرنے کے الزام میں گوجرانوالہ سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد عویض ولد محمد شفیع کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز اور منفی مواد پھیلانے میں ملوث تھا۔

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ریاستی اداروں کے خلاف شیئر کیا گیا مواد بھی برآمد کیا گیا۔ حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم سے تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

editor

Related Articles