زرداری کے استثنیٰ پر چپ، عوامی ریفرنڈم پر واویلا! سندھ کی وڈیرہ شاہی بچانے کے لیے اچانک آئین یاد آ گیا ، رضا ربانی کی آئینی منافقت پکڑ

زرداری کے استثنیٰ پر چپ، عوامی ریفرنڈم پر واویلا! سندھ کی وڈیرہ شاہی بچانے کے لیے اچانک آئین یاد آ گیا ، رضا ربانی کی آئینی منافقت پکڑ

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی لاہور کے علاقے پارک ویو سٹی میں واقع رہائش گاہ کے باہر پولیس نفری کی آمد کے معاملے پر جے یو آئی کی جانب سے پھیلائے جانے والے من گھڑت پروپیگنڈے کا پول کھل گیا ہے اور اصل دستاویزی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔ سامنے آنے والی تحریری درخواست نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پولیس کسی سیاسی انتقام یا رہائش گاہ کے گھیراؤ کے لیے نہیں بلکہ ایک مقامی شہری کی ہنگامی شکایت پر پہنچی تھی، جب علاقے میں جے یو آئی کے مبینہ مسلح افراد کی جانب سے صبح سویرے شور شرابہ اور اسلحہ کی نمائش کر کے اہلِ علاقہ میں خوف و ہراس پھیلایا جا رہا تھا۔

تھانہ مانگا منڈی لاہور کے ایس ایچ او کے نام دی گئی تحریری درخواست کے مطابق پارک ویو سٹی ملتان روڈ لاہور کے ڈائمنڈ بلاک، مکان نمبر 142 کے رہائشی محمد احمد رضا ولد محمد اشرف نے پولیس کو اطلاع دی کہ 24 نومبر 2026ء کی صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے ان کے گھر کے قریب شدید شور، چیخ و پکار اور ہنگامہ آرائی کی آوازیں سنائی دیں۔ درخواست گزار کے مطابق جب انہوں نے باہر نکل کر دیکھا تو وہاں موجود متعدد افراد کے پاس کھلے عام اسلحہ نظر آیا، جس کے باعث پوری سوسائٹی کے رہائشیوں، خواتین اور بچوں میں شدید خوف و ہراس اور پریشانی پھیل گئی اور کسی بڑے ناخوشگوار واقعے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

مقامی شہری کی جانب سے پولیس سے فوری مدد کی اپیل کی گئی کہ علاقے میں امن و امان قائم کرنے اور اسلحہ بردار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے پولیس نفری بھیجی جائے تاکہ رہائشیوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ شہری کی اس تحریری شکایت پر تھانہ مانگا منڈی پولیس نے فوری ردِعمل دیتے ہوئے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے نفری روانہ کی۔

یہ بھی پڑھیں:بغیر اشتہار بھرتیاں اور لاکھوں کی مالی بے ضابطگیاں، بہروپیے رضا ربانی کا ریکارڈ داغدار نکلا

تاہم سیاسی مبصرین اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے حلقوں نے اپنی خفت مٹانے اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے اس معمول کی پولیس کارروائی کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا اور یہ جھوٹا پروپیگنڈا شروع کر دیا کہ فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے؛ پشاور کے مرکز میں محصور ہونے اور ایف سی سیکیورٹی واپس ہونے کے بعد اب جے یو آئی کے مبینہ مسلح غنڈے رہائشی سوسائٹیوں میں دندناتے پھر رہے ہیں اور جب مقامی شہریوں کی شکایت پر پولیس قانون نافذ کرنے پہنچتی ہے تو مظلومیت کا جھوٹا کارڈ کھیل کر حقیقت چھپانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رہائشی سوسائٹی میں اسلحہ کی نمائش کر کے پرامن شہریوں اور خواتین و بچوں کو ہراساں کرنے والے تمام عناصر کے خلاف بلاامتیاز مقدمہ درج کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی سیاسی جماعت اپنے مسلح جتھوں کے بل بوتے پر شہریوں کا سکون برباد نہ کر سکے۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles