شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین نے دھریندر کے پاکستان مخالف کرداروں میں پیپلزپارٹی قیادت کی جھلک ڈھونڈ نکالی ،بلاول زرداری کو انڈین ( را)ایجنٹ کے کردار سے جوڑ دیا
Home - آزاد انتخاب - شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین نے دھریندر کے پاکستان مخالف کرداروں میں پیپلزپارٹی قیادت کی جھلک ڈھونڈ نکالی ،بلاول زرداری کو انڈین ( را)ایجنٹ کے کردار سے جوڑ دیا
بھارتی فلم دھرندر میں پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے جاری بحث نے پاکستانی سیاست کا رخ بھی اختیار کر لیا، فلم کے کرداروں میں پیپلزپارٹی کی جھلک تلاش کرنے والے سوشل میڈیا صارفین نے بلاول بھٹو زرداری کو نشانے پر رکھ لیا۔
شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے رنویر سنگھ کے کردار ’حمزہ‘ اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان مشابہت پر تبصرے کیے جا رہے ہیں، جبکہ بعض صارفین بلاول کو فلم کے بھارتی خفیہ ایجنٹ کے کردار سے جوڑ رہے ہیں۔
فلم دھرندر میں رنویر سنگھ نے حمزہ علی مزاری کا کردار ادا کیا ہے، جسے کہانی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے پاکستان میں خفیہ مشن انجام دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے،فلم کے پاکستان مخالف بیانیے اور کرداروں کی عکاسی پر پہلے ہی تنقید اور بحث جاری ہے، تاہم اب اس کے کردار پاکستانی سیاست دانوں کے ساتھ موازنے کی وجہ سے بھی موضوعِ گفتگو بن گئے ہیں۔
شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں میں بلاول بھٹو زرداری اور فلمی کردار حمزہ کے درمیان مماثلت کو نمایاں کیا جا رہا ہے۔ بعض صارفین نے تبصروں میں بلاول کو بھارتی فلم کے انڈین ایجنٹ کے کردار سے تشبیہ دی، جبکہ پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماؤں نثار کھوڑو، رضا ربانی اور سعید غنی کے نام بھی اس بحث میں شامل کیے جا رہے ہیں۔
فلم میں راکیش بیدی کے کردار جمیل جمالی کو بھی پاکستانی سیاست دانوں سے مشابہ قرار دیا جا رہا ہے اس کردار کے حوالے سے نبیل گبول کا نام بھی سامنے آیا، کردار میں مختلف پاکستانی سیاسی شخصیات کی جھلک شامل ہے۔