لاہور میں بھی جائیدادیں ، فضل الرحمان کے  4 گھر اور 2 پلاٹ منظرِ عام پر آگئے

لاہور میں بھی جائیدادیں ، فضل الرحمان کے  4 گھر اور 2 پلاٹ منظرِ عام پر آگئے

ڈیرہ اسماعیل خان کے بعد جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ فضل الرحمان کے لاہور میں بھی مزید 4 گھر اور دو پلاٹ منظر عام پر آگئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کے گرد پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی کو لاہور بار ایسوسی ایشن سے خطاب سے روکنے  کے معاملے پر ایک اور بھانڈا بھی پھوٹ گیا ، کیونکہ  یہ سارا معاملہ فضل الرحمان کی ذاتی پراپرٹی کا تنازع نکلا آیا ہے۔

 لاہور ہائی کورٹ بار اور وکلا سے خطاب کے بہانے آنے کے پیچھے اصل معاملہ مختلف  اور ثبوت کے ساتھ یہ بات سامنے آئی ہے کہ لاہور میں مولانا فضل الرحمان کے 4 گھر اور 2 پلاٹ موجود ہیں ،  انتخابی گوشواروں میں ان جائیدادوں کا ذکر نہیں کیا جاتا بلکہ ایک چھوٹے گھر کا حوالہ دیا جاتا ہے، حالانکہ مختلف سوسائٹیوں میں گھر اور پلاٹ موجود ہیں۔

ڈائمنڈ بلاک کا واقعہ اور پولیس کی مداخلت

 مولانا فضل الرحمان لاہور کے علاقے پارک ویو کے ڈائمنڈ بلاک کی جانب آئے تو ان کے مبینہ فرنٹ مین امان اللہ نے اہلِ علاقہ کو ڈرانے کی کوشش کی۔ اس صورتحال پر مکان نمبر 142 کے رہائشی احمد رضا اور دیگر مکینوں نے 15 پر کال کر کے پولیس کو طلب کیا اور دھمکائے جانے کی شکایت کی۔ بیان میں کہا گیا کہ پولیس موقع پر پہنچی اور امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : فضل الرحمان کو لاہور بار ایسوسی ایشن سے خطاب سے روکنے کے لیے پولیس تعیناتی کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب، واقعہ سربراہ جے یو آئی کا پراپرٹی تنازع نکلا

مولانا کے گوشوارے اور جائیدادوں کا سچ

الیکشن گوشواروں میں محض ایک چھوٹے گھر کا دعویٰ کرنے والے مولانا فضل الرحمان کے لاہور میں چار گھروں اور دو پلاٹس کی مبینہ موجودگی نے ان کے طرزِ عمل پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں ،  جب کاغذات میں سادگی کا راگ الاپا جاتا ہو اور عملی طور پر مختلف سوسائٹیوں میں جائیدادیں اور فرنٹ مینوں کے ذریعے اہلِ علاقہ کو ڈرانے دھمکانے کی روش سامنے آئے، تو عوامی اعتماد کو شدید ٹھیس پہنچتی ہے اور شفافیت کے دعوؤں کی قلعی کھل جاتی ہے۔

editor

Related Articles