9 ماہ میں 18 بیرونی دورے اور سرکاری خزانے سے 8 کروڑ 5 لاکھ روپے کے بل وصول کر لیے، بلاول بھٹو کا ذاتی خرچے پر سفر” کا سفید جھوٹ پکڑا گیا

9 ماہ میں 18 بیرونی دورے اور سرکاری خزانے سے 8 کروڑ 5 لاکھ روپے کے بل وصول کر لیے، بلاول بھٹو کا ذاتی خرچے پر سفر” کا سفید جھوٹ پکڑا گیا

پاکستان کی سیاست میں سادگی، کفایت شعاری اور عوامی خدمت کے بلند بانگ دعوے کرنے والے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ایک اور بڑا جھوٹ اور دوہرا معیار سرکاری دستاویزات اور پارلیمانی ریکارڈ نے بے نقاب کر دیا ہے۔

 بطور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عوامی جلسوں اور میڈیا بیانات میں بڑے فخر سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی تھی کہ وہ سرکاری خزانے پر بوجھ نہیں بنتے اور اپنے غیر ملکی دوروں کے فضائی ٹکٹ اور مہنگے ہوٹلوں کے اخراجات اپنی ذاتی جیب سے ادا کرتے ہیں، تاہم خود وزارتِ خارجہ کی جانب سے پارلیمنٹ کے ایوان میں جمع کرائے گئے تحریری ریکارڈ نے ان کے اس دعوے کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔

پارلیمانی دستاویزات کے ہوشربا اعداد و شمار اس تلخ حقیقت کو بے نقاب کرتے ہیں کہ ایک ایسے وقت میں جب ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر کھڑا تھا، عام آدمی آٹے اور بجلی کے بلوں کے لیے ترس رہا تھا اور حکومت عوام کو کفایت شعاری کا درس دے رہی تھی، اس وقت وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے محض ابتدائی نو ماہ کے دوران کیے گئے 18 غیر ملکی دوروں پر قومی خزانے سے 8 کروڑ 5 لاکھ روپے سے زائد کے سرکاری اخراجات اٹھائے گئے، جبکہ ان کے مجموعی دوروں کی تعداد درجنوں میں جا پہنچی جن پر مجموعی طور پر عوامی ٹیکسوں کے کئی کروڑ روپے مزید پھونک دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:بلاول کے دورِ وزارتِ خارجہ میں کرپٹ مافیا کی موجیں! لوٹ مار کا بازار گرم رہا، اربوں روپے پر ہاتھ صاف ہو گیا

 پارلیمنٹ میں جمع کرایا گیا یہ سرکاری ریکارڈ بلاول بھٹو زرداری کے جھوٹے بیانیے کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے۔ ناقدین کا سوال ہے کہ اگر بلاول بھٹو واقعی اپنے دوروں کے بل خود ادا کر رہے تھے، تو پھر وزارتِ خارجہ کے سرکاری کھاتوں سے 8 کروڑ 5 لاکھ روپے سے زائد کی رقم کن کے ہوٹلوں، شاہانہ پروٹوکول، یومیہ الاؤنسز (TA/DA) اور فضائی سفر پر خرچ کی گئی؟

تجزیہ کاروں کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ایک طرف تو غیر ملکی دوروں کی سنچریاں بنا کر عالمی سیروں کے مزے لوٹے، دوسری طرف انہی کے دورِ وزارت میں دفترِ خارجہ اور سفارت خانوں میں 961 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیاں ہوتی رہیں، اور تیسری طرف عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے “اپنی جیب سے خرچ کرنے” کا جھوٹا ڈھونگ رچایا گیا۔

 عوامی حلقوں کا مؤقف ہے کہ پارلیمانی ریکارڈ کی موجودگی کے بعد بلاول بھٹو زرداری کا یہ سفید جھوٹ اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے اور انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہیے کہ انہوں نے سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے اڑانے کے باوجود جھوٹی سادگی کا ڈرامہ رچایا

Qaisar Mirza
editor

Related Articles