صرف نام کے ساتھ بھٹو لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا! بہاولپور میں عوام نے بلاول کو آئینہ دکھا دیا

صرف نام کے ساتھ بھٹو لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا! بہاولپور میں عوام نے بلاول کو آئینہ دکھا دیا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی  نعرہ بازی، نئے صوبوں کے قیام کی مخالفت اور سندھ میں درپیش عوامی مسائل پر شہریوں نے کھل کر اور بے لاگ انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے روایتی سیاست کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

خصوصی گفتگو میں شہریوں نے سیاسی دعوؤں کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے زمینی حقائق اور عملی کارکردگی کو اصل معیار قرار دیا۔

صرف نام سے کچھ نہیں بنتا، کام کر کے دکھائیں

شہریوں نے دوٹوک کہا کہ صرف “بھٹو بھٹو” پکارنے اور نام ساتھ جوڑ لینے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا،  اگر نام لیتے ہیں تو بھٹو والے کام اور کارکردگی بھی دکھائیں ، صرف “بھٹو” کہلانے سے کوئی بھٹو جیسا نہیں بن سکتا اور سیاسی رہنماؤں کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔

گفتگو کے دوران نسب اور شناخت کے حوالے سے بھی دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے شہریوں نے کہا  کہ پہچان اور نسل باپ سے چلتی ہے نہ کہ ماں سے، اس لیے زرداری کا بیٹا زرداری ہی کہلائے گا بھٹو نہیں،  اس نکتے کی وضاحت کے لیے بہاولپور کے شہری محمد عمار نے اپنے والد بشیر احمد، والد کی شیخ برادری اور والدہ کی پٹھان قوم کی مثال بھی پیش کر ڈالی ۔

نئے صوبوں کی حمایت

 شہریوں نے نئے صوبے نہ بنانے کے مؤقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  نئے صوبے نہ بنانے کی رٹ درست نہیں، کیونکہ ملک کی اصل ترقی نئے صوبوں کے بننے سے ہی جڑی ہے۔

اس کے ساتھ ہی سندھ کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے شہریوں نے شکوہ کیا کہ وہاں بچوں کے لیے تعلیم کا مناسب انتظام نہیں، یونیورسٹیوں اور کالجوں کی کمی ہے، علاج تک میسر نہیں، ہسپتالوں اور سڑکوں کے حالات خراب ہیں اور پانی کے مسائل بھی برقرار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملتان سے کراچی اور سوات سے خاران تک ایک ہی آواز! عوام نے چھوٹے صوبوں کے حق میں بڑا فیصلہ سنا دیا

 شہریوں کا کہنا تھا کہ جو عوام کا بھلا کرے گا وہی اچھا ہے ہمارے لیے ،  چاہے وہ بھٹو ہو، چاہے وہ زرداری ہو، چاہے کوئی بھی ہو ، اہم  بات یہ ہے کہ عوام کا سوچے، عوام کو سہولیات دے، عوام  کو علاج دے جو میسر نہیں ہے ،  ہسپتالوں کے حالات ٹھیک کریں۔

ان کے مطابق اب نعروں اور ناموں کی سیاست کے بجائے زمین پر عملی کام، تعلیم، علاج اور بنیادی سہولیات کی فراہمی دکھانا ہوگی، ورنہ کوئی بھی نام یا وراثت عوام کا اعتماد بحال نہیں کر سکتی۔

editor

Related Articles