ابو کارٹیل نے دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم بلند کردیا، دنیا کے بڑے ٹریڈنگ مقابلے میں عالمی ٹریڈرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے لائیو ٹریڈنگ میں ایک کروڑ روپے جیت لیے
Home - آزاد کاروبار - ابو کارٹیل نے دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم بلند کردیا، دنیا کے بڑے ٹریڈنگ مقابلے میں عالمی ٹریڈرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے لائیو ٹریڈنگ میں ایک کروڑ روپے جیت لیے
پاکستانی کرپٹو ٹریڈر اور معروف ٹریڈنگ کمیونٹی ’کارٹیل‘ کے بانی ابو کارٹیل نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا۔ دنیا کے 10 بہترین ٹریڈرز کے درمیان منعقد ہونے والے بائنانس کے پہلے آف لائن ٹریڈنگ ماسٹر ٹورنامنٹ میں ابو کارٹیل نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے 20 ہزار امریکی ڈالر کا انعام جیت لیا۔
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں Binance Blockchain Week کے دوران منعقد ہونے والے اس عالمی مقابلے میں دنیا بھر سے منتخب 10 ٹاپ ٹریڈرز نے شرکت کی۔ تمام ٹریڈرز ایک ہی مقام پر کمپیوٹرز کے سامنے بیٹھے اور 90 منٹ تک براہ راست لائیو ٹریڈنگ کے ذریعے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
مقابلے میں ہر ٹریڈر کو 10 ہزار امریکی ڈالر کی ابتدائی رقم فراہم کی گئی تھی، جبکہ زیادہ سے زیادہ 150 گنا لیوریج استعمال کرنے کی اجازت تھی۔ کامیابی کا فیصلہ 90 منٹ کے دوران حاصل ہونے والے منافع کی بنیاد پر کیا گیا۔
مقابلے میں چین کے دو ٹریڈرز نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ پاکستان کے واحد نمائندے ابو کارٹیل نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی۔ پہلے نمبر پر آنے والے چینی ٹریڈر KKing2020 نے 39.99 فیصد ریٹرن کے ساتھ ایک لاکھ ڈالر، جبکہ دوسرے نمبر پر Xiaoxia نے 28.47 فیصد ریٹرن کے ساتھ 50 ہزار ڈالر کا انعام جیتا۔
ابو کارٹیل نے 11.02 فیصد ریٹرن کے ساتھ 1,101.71 ڈالر منافع حاصل کیا اور 20 ہزار ڈالر کا انعام اپنے نام کیا، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 56 لاکھ روپے بنتے ہیں۔واضح رہے کہ ابو کارٹیل دبئی میں مقیم پاکستانی ٹریڈر اور معروف ٹریڈنگ کمیونٹی ’کارٹیل‘ کے بانی ہیں۔ اس سے قبل اگست 2025 میں بھی انہوں نے اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے Binance Pakistan Trading Championship جیتی تھی، جس میں ان کی ٹیم نے دو ہفتوں کے دوران 2 لاکھ ڈالر کا منافع حاصل کیا تھا۔
عالمی مقابلے میں کامیابی کے بعد ابو کارٹیل نے اعلان کیا کہ وہ اپنی مکمل 20 ہزار ڈالر کی انعامی رقم پاکستان کے مستحق ٹریڈرز میں تقسیم کریں گے۔ اس رقم سے مستحق افراد کو لیپ ٹاپ، ٹریڈنگ اسکرینز اور فنڈڈ پورٹ فولیوز فراہم کیے جائیں گے۔ابو کارٹیل نے اس کامیابی کو اپنی ذاتی کامیابی کے بجائے پاکستان اور پاکستانی ٹریڈنگ کمیونٹی کی کامیابی قرار دیا۔