عوام سڑکوں پر نہ نکلے تو سہیل آفریدی اشتعال انگیز دھمکیوں پر اتر آئے،رات کے اندھیرے میں اکیلے ویڈیو ریکارڈ کروا کر مظلومیت کارڈ کھیلنے لگے
Home - آزاد انتخاب - عوام سڑکوں پر نہ نکلے تو سہیل آفریدی اشتعال انگیز دھمکیوں پر اتر آئے،رات کے اندھیرے میں اکیلے ویڈیو ریکارڈ کروا کر مظلومیت کارڈ کھیلنے لگے
لاہور کے قریب رات کے اندھیرے میں سڑک پر بالکل اکیلے کھڑے سہیل آفریدی کی حالت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پنجاب اور سندھ کے نوجوانوں نے ان کی انتشار پر مبنی تحریک کو مکمل مسترد کر دیا ہے، اپنی اس شرمناک ناکامی کو چھپانے کے لیے اب وہ اشتعال انگیز دھمکیوں اور سیاسی انتقام کا جھوٹا ڈرامہ رچا رہے ہیں۔
عوام کی جانب سے سڑکوں پر نکلنے سے انکار کے بعد سہیل آفریدی مایوسی میں ریاست کو خانہ جنگی کی دھمکیاں دے کر مظلومیت کا کارڈ کھیل رہے ہیں حقیقت یہ ہے کہ ریاستی کریک ڈاؤن کسی سیاسی ایجنڈے کے تحت نہیں بلکہ صرف ان لوگوں کے خلاف ہے جو امن و امان تباہ کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) اور پشاور ہائی کورٹ (PHC) کے واضح احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
سہیل آفریدی کا یہ دعویٰ کہ ان کا ایجنڈا “پرامن احتجاج” ہے، محض ایک جھوٹ اور دھوکہ ہے، حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی نے آج تک کوئی پرامن احتجاج نہیں کیا؛ ان کے لانگ مارچ کی کالز کا نتیجہ ہمیشہ تشدد، سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ اور سڑکوں کی بندش کی صورت میں ہی نکلا ہے، سیاسی انتقام کا یہ ڈرامہ بھی دراصل اپنے حامیوں کو بھڑکانے اور انہیں ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال دلانے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا مقصد عوام کو ریاست کے سامنے کھڑا کرنا ہے، ریاست اس وقت صرف اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) کے واضح احکامات پر عمل درآمد کروا رہی ہے، جن کی پابندی کرنا پی ٹی آئی پر بھی قانوناً لازم ہے۔