جنید اکبر اپنے بیان پر معافی مانگیں،اسلام آباد آئے تو پی ٹی آئی والوں کی طبعیت ٹھیک کردیں گے ، عطا تارڑ

جنید اکبر اپنے بیان پر معافی مانگیں،اسلام آباد  آئے تو پی ٹی آئی والوں کی طبعیت ٹھیک کردیں گے ، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کوہاٹ واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار فہیم اللہ کے گھر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا،عطاء اللہ تارڑ نے شہید فہیم اللہ کے والد اکرام اللہ سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے شہید کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

شہید پولیس اہلکار فہیم اللہ تین بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے، ان کی شہادت نے اہلخانہ کو شدید صدمے سے دوچار کردیا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فہیم اللہ جیسے بہادر جوانوں کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں،ملک کے امن اور سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بڑی قربانیاں دے رہے ہیں،پوری قوم شہداء اور ان کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے،انہوں نے شہید فہیم اللہ کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں :جنید اکبر اور پی ٹی آئی تشدد اور خونریزی کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں، عطا تارڑ

 دریں اثنا ءوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دھرتی کے بہادر جوانوں نے ملکی دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ہم سب مل کر دہشت گردی کے ناسور کو شکست دیں گے،عطا تارڑ نے کہا کہ کوہاٹ میں واقعہ پیش آیا، جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا لاہور میں اپنی سیاسی پوائنٹ سکورننگ کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک کے بہادر جوان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں، قوم اور ریاستی ادارے مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،پی ٹی آئی کو کسی صورت تباہی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے ،کاش وزیر اعلیٰ کے پی شہدا کے گھروں میں جاتے لیکن وہ انتشار پھیلانے پر لگے ہوئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جب کوہاٹ واقعہ ہوا تو وزیر اعلیٰ کہاں تھے ،اب کسی کو اسلام آباد نہیں آنے دیں گے ۔

 

editor

Related Articles