100 یونٹس تک صارفین کو مفت بجلی اور آف گرڈ صارفین کو سولر سسٹم دینے کا اعلان

100 یونٹس تک صارفین کو مفت بجلی اور  آف گرڈ صارفین کو سولر سسٹم دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے مفت بجلی اور آف گرڈ صارفین کے لیے سولر سسٹم کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ نے وزیراعلیٰ کو 50 اور 100 میگاواٹ بجلی استعمال کرنے والے گھرانوں کی تعداد کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2.6 ملین آف گرڈ گھروں کو سولر ہوم سسٹم فراہم کیا جاسکتا ہے ، جس کا ابتدائی ہدف 500،000 گھرانوں کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سولرنیٹ میٹرنگ صارفین پرفیکس چارجز سمیت 8 تجاویز تیار

وزیراعلیٰ نے ہر ڈویژن میں 100 گھرانوں کو بجلی کی فراہمی کے لئے 6 مائیکرو گرڈقائم کرنے کی تجویز پیش کی جن میں سے ہر ایک کی گنجائش 75 کلوواٹ ہوگی۔ انہوں نے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کے لیے تین سولر پارک قائم کرنے کی تجویز بھی دی تاکہ آن گرڈ اور آف گرڈ گھرانوں کو بجلی فراہم کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں آف گرڈ صارفین کو شمسی توانائی کے ذریعے بجلی فراہم کی جائے گی جبکہ 50 سے 100 یونٹ استعمال کرنے والے آن گرڈ صارفین کو مفت بجلی فراہم کریں گے ۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نے وزیر توانائی کو ہدایت کی کہ سولر پارکس اور سولر ہوم سسٹم ز کیلئے تجاویز تیار کی جائیں جن پر تبادلہ خیال کرکے منظوری دی جائے گی۔ مزید برآں انہوں نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وہ سولر ہوم سسٹم کے صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کریں تاکہ فیصلہ سازی میں مدد مل سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *