انسدادِ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیئےلائحہ عمل طے کر لیا گیا

انسدادِ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیئےلائحہ عمل طے کر لیا گیا

محکمہ داخلہ پنجاب کےزیر ِ اہتمام انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ، مالیاتی جرائم کے خاتمے کے حوالے سے حکمتِ عملی اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کے زیرِ اہتمام صوبے میں انسداد منی لانڈرنگ اور مالیاتی جرائم کے سدِ باب کے لیےپنجاب حکومت کی حکمتِ عملی اور متعلقہ اقدامات کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس کی صدارت چئیرمن  اے ایم ایل اور سی ایف ٹی  اورسابق آئی جی مشتاق سکھیرا نےکی۔ اجلاس میں منی لانڈرنگ خاتمے کیلئے پنجاب حکومت کی حکمت عملی اور ایکشن کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے اجلاس کو پنجاب حکومت کے اقدامات بارے بریفنگ دی ۔ یہاں یہ امر قابلِ زکر ہے کہ پنجاب میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے تحت موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور عالمی قواعد اور ملکی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک پہنچنے والے جماعت اسلامی کے کارکنان کو گرفتار کرلیا

بریفنگ میں ان اقدامات کو تفصیلی بیان کیا گیا جو پنجاب حکومت انسدادِ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کو روکنے کیلئے پنجاب حکومت اٹھا رہی ہے۔ اجلاس میں محکمہ اوقاف، کارپوریٹو، بورڈ آف ریونیو اور ٹرسٹ کے تحت ہونے والی کارروائیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور قیام امن اور اسٹریٹجک مقاصد کے حصول کیلئے اداروں کے مابین تعاون کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *