محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے مزید مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے مزید مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق 14 سے 18 اگست کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسنے کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق خلیج بنگال سے شدید ہواؤں کا سلسلہ 14 اگست کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔ 14 سے 18 اگست کے دوران کشمیر کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں جاری مون سون بارشوں کے سبب آبی زخائر اور ڈیمز میں پانی کی سطع انتہائی لیول پر پہنچ گئی

 

14 سے 18 اگست کے دوران اسلام آباد، مری، گلیات سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش کے امکانات ہیں۔ 14 سے 18 اگست کے دوران خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ اس دوران موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔ 15 سے 18 اگست کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بادل برسنے کے امکانات ہیں۔ 15 سے 18 اگست کے دوران گلگت بلتستان کے اکثر مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

 

14 سے 16 اگست کے دوران کشمیر ،مری ،گلیات ،اسلام آباد ،خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ 14 سے 16 اگست کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

editor

Related Articles