میر علی بڑی تباہی سے بچ گیا، سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، خوارج کی 100 کلوگرام دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی برآمد

میر علی بڑی تباہی سے بچ گیا، سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، خوارج کی 100 کلوگرام دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی برآمد

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی مبینہ بڑی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے خوارج کے زیر استعمال گاڑی، خودکش بم اور تقریباً 100 کلو گرام دیسی ساختہ بارودی مواد برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق 12 نومبر کو میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران خوارج کے زیر استعمال ایک سوزوکی گاڑی برآمد کی، جس میں خودکش بم اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر میر علی کی گاڑی بھی برآمد ہوئی، جبکہ تقریباً 100 کلو گرام دیسی ساختہ بارودی مواد (آئی ای ڈی) بھی قبضے میں لیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق برآمد ہونے والا بارودی مواد آنے والے دنوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی۔

یہ کارروائی شمالی وزیرستان میں امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جاری کوششوں کا حصہ قرار دی گئی ہے۔

Related Articles