پولیس اہلکاروں کی شہادت: کچے کے خطرناک ترین ڈاکوؤں کے سر کی قیمت مقرر کر دی گئیں

پولیس اہلکاروں کی شہادت: کچے کے خطرناک ترین ڈاکوؤں کے سر کی قیمت مقرر کر دی گئیں

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر رحیم یار خان میں کچہ کے علاقے میں ہائی ویلیو ٹارگٹ کے سر کی قیمت 1 کروڑ، خطرناک ڈاکو کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور تیسری کیٹگری کے ڈاکو کی 25 لاکھ مقرر کر دی گئی ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کچے کے خطرناک ترین ڈاکوؤں اور ہائی ویلیو ٹارگٹس کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ کچے کے خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے جبکہ تیسری کیٹگری کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب کچے کے علاقے میں ڈاکووں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے وفاقی وزیر داخلہ، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب اور اعلیٰ سول و ملٹری حکام کے ہمراہ نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور کچے کے ڈاکوؤں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے آپریشن جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ کچہ ماچھکہ، آئی جی پنجاب رحیم یار خان پہنچ گئے

انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی اور پولیس کے تازہ دم دستے کچے کے علاقے میں آپریشن میں حصہ لیں گے اور ریاست کی رٹ پوری طرح قائم کی جائے گی۔ اس سے قبل سیکرٹری داخلہ پنجاب نے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں زیر علاج زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔ سیکرٹری داخلہ نے زخمی اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور انکا حوصلہ بڑھایا۔ سیکرٹری داخلہ نے ہدایت کی کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی امداد دی جائے۔ سیکرٹری داخلہ نے پولیس حکام کے ساتھ کچے کے علاقے میں جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور مستقبل کے لائحہ عمل بارے اجلاس کی صدارت کی۔

editor

Related Articles