منت میں شاہ رخ خان کی نہیں چلتی، گوری خان کے فیصلوں کا انکشاف

منت میں شاہ رخ خان کی نہیں چلتی، گوری خان کے فیصلوں کا انکشاف

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر منت میں زیادہ تر فیصلے اہلیہ گوری خان کرتی ہیں اور انہیں گھر کے معاملات میں اپنی مرضی چلانے کی اجازت نہیں۔

حال ہی میں دبئی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران معروف فلم ساز کرن جوہر نے شاہ رخ خان سے دلچسپ سوال کیا کہ انہیں اپنے ہی گھر میں کون سے کام کرنے کی اجازت نہیں ہے؟

اس سوال پر شاہ رخ خان نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں گھر کے تقریباً کسی بھی معاملے میں فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں، کیونکہ منت دراصل گوری خان کا گھر ہے۔

اداکار نے بتایا کہ وہ گھر میں وائی فائی، کھانے پینے، رنگوں، پینٹنگز، سیڑھیوں، لفٹ، چھت، فانوس، روشنیوں اور فرنیچر جیسے معاملات پر بھی اپنی رائے نہیں دے سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:مشہور جاسوس مائیک ہیمر کا کردار ادا کرنے والے اداکار چل بسے

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ گھر میں نہ تو وائی فائی کے بارے میں بات کی جاسکتی ہے اور نہ ہی بستر پر کھانا کھانے کی اجازت ہے۔ گھر کی سجاوٹ اور دیگر معاملات میں بھی گوری خان کی مرضی چلتی ہے۔

گفتگو کے دوران شاہ رخ خان نے اپنی زندگی میں گھر کی اہمیت پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کم عمری میں والدین سے محروم ہونے کے بعد شادی سے پہلے ان کی اپنی کوئی رہائش نہیں تھی۔ گوری خان سے شادی کے بعد اپنا گھر بنانا ان کے بڑے خوابوں میں شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ درفشاں سلیم کا مداحوں کے نام منفرد پیغام، تحائف بھیجنے سے روک دیا

اداکار کے مطابق گھر انسان کو خوشی اور مشکل دونوں حالات میں سکون اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔ باہر کی دنیا میں مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد انسان اپنے گھر واپس آکر آرام کرتا ہے اور زندگی کا دوبارہ مقابلہ کرنے کے لیے ہمت حاصل کرتا ہے۔

شاہ رخ خان نے یہ بھی بتایا کہ گوری خان کے ساتھ مل کر خریدا گیا ان کا پہلا گھر بھی ان کی مالی استطاعت سے بڑھ کر تھا، جبکہ ممبئی میں واقع گھر منت خریدتے وقت بھی کچھ ایسی ہی صورت حال تھی۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’کنگ‘ کی ریلیز کے منتظر ہیں، جو 24 دسمبر کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

editor

Related Articles