مصنوعی ذہانت کی ایک غلطی انسانوں پر بھاری پڑسکتی ہے ، ماہر نے خطرے کی گھنٹی بجادی

مصنوعی ذہانت کی ایک غلطی انسانوں پر بھاری پڑسکتی ہے ، ماہر  نے خطرے کی گھنٹی بجادی

مصنوعی ذہانت (اے آئی) جہاں دنیا بھر میں نئی سہولتوں اور ترقی کے امکانات پیدا کر رہی ہے، وہیں اس کے بڑھتے ہوئے استعمال نے انسانی مستقبل کے حوالے سے سنگین خدشات بھی جنم دے دیے ہیں۔

 اوپن اے آئی فاؤنڈیشن کے بورڈ ممبر اور اے آئی سیفٹی کے ماہر پال کرسچیانو نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ تین سال کے دوران مصنوعی ذہانت انسانوں کے کنٹرول سے باہر نکل سکتی ہے، جبکہ اس کی غلطیاں بڑے پیمانے پر انسانی ہلاکتوں کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پال کرسچیانو نے یہ خدشات معروف ماہرِ مصنوعی ذہانت جیفری ہنٹن کی میزبانی میں ہونے والے ’دی ہنٹن لیکچرز 2026‘ کے دوران ظاہر کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے تین سال میں اے آئی کے انسانوں پر حاوی ہونے کا خطرہ خاصا زیادہ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس سے مراد ایسی صورتحال ہے جس میں اہم فیصلے انسانوں کے بجائے مصنوعی ذہانت کے نظام کرنے لگیں اور دنیا کے معاملات پر ان کا اختیار بڑھ جائے ، ان کے مطابق ایسی صورت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اگر اے آئی کو روکنا چاہیں تو شاید ایسا نہ کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں :مصنوعی ذہانت سے بجلی اور مالیاتی نظام تباہ ہونے کا خدشہ ، جیفری ہنٹن نے خبردار کردیا

پال کرسچیانو نے مزید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں اس تقریب میں شریک افراد کی موت کی ممکنہ وجوہات میں اے آئی سے پیش آنے والا کوئی حادثہ بھی شامل ہوسکتا ہے۔ تاہم انہوں نے اس ممکنہ حادثے کی نوعیت واضح نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اے آئی کی تیاری میں تیزی اور حفاظتی اقدامات کو نظرانداز کرنے سے انسانیت اپنے کنٹرول سے محروم ہوسکتی ہے ، انہوں نے اس خطرے کا امکان بعض حالات میں 50 فیصد تک قرار دیا، جبکہ ستمبر میں ان کے ذاتی اندازے کے مطابق تین سال کے اندر مکمل کنٹرول کھونے کا امکان 15 فیصد تھا۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون مزید اسمارٹ ہونے کو تیار، ایپل انٹیلی جنس میں کیا نیا آنے والا ہے؟

دوسری جانب بل گیٹس بھی اے آئی سے بڑے پیمانے پر انسانی ہلاکتوں کے خدشات ظاہر کرچکے ہیں اور فوری قانون سازی پر زور دے چکے ہیں۔

ٹیکنالوجی کی بڑی شخصیات کے درمیان اس شعبے کی نگرانی اور ترقی کی رفتار پر اختلافات کے باوجود مصنوعی ذہانت کو محفوظ بنانے اور انسانی کنٹرول برقرار رکھنے کی بحث شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles