سربراہ مسلم لیگ(ق) چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اگر ملک کو کوئی نقصان ہوا تو پھر سب لکیر پیٹیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے ق لیگ سندھ کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت اور سیاست دان کو چاہیے کہ وہ اپنے مفادات کے بجائے ملکی مفاد کو ترجیح دیں۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لئے عبوری چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ
اگر ملک کو نقصان پہنچا تو سب لکیر پیٹ رہے ہو ں گے ۔ ہونگے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت و اپوزیشن اور پوری قوم کو یکجہتی کی اس وقت شدید ضرورت ہے، ملک کے مفاد کے لیے تمام اداروں سمیت حکومت اور اپوزیشن کو ایک ہی پیج پر آنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی جی سی آئی ایس آئی میجر جنرل فیصل نصیر کی بیماری سے متعلق چلنے والی خبریں جھوٹ قرار
سربراہ پاکستان مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ ملکی استحکام اور سلامتی کے لیے اپنے مفادات کے بجائے ملک کے مفاد کو ترجیح دینا ہو گی ۔ اسی میں ہی ہم سب کی بھلائی ہے ۔

