تھانے پر حملہ، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی فہیم خان اشتہاری قرار

تھانے پر حملہ، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی فہیم خان اشتہاری قرار

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کو ٹیپو سلطان تھانے پر حملے کے مقدمے میں اشتہاری قرار دے دیا ۔

سماعت کے دوران استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی آمد پر ہنگامہ آرائی کی، جس کے دوران انہوں نے تھانے پر حملہ کیا۔

جبکہ مقدمے کے شریک ملزم سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان اس وقت ضمانت پر ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی لاہور میں سونامی! براہ راست نشریات

دوسری جانب عدالت نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔انسداد دہشتگردی عدالت نے واثق قیوم عباسی اور عامر محمود کیانی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

عدالت نے عمر تنویر بٹ کو غیر حاضری کی بنا پر اشتہاری قرار دے دیا۔ راجہ خرم شہزاد نواز اور راجہ ماجد اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ عدالت نے فیصل جاوید کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

editor

Related Articles