قصور روڈ کے نواحی علاقے کاہنہ میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کا میدان سجا گیا۔ تاہم مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد ڈی جے نے ساؤنڈ سسٹم بند کر دیا۔
جلسے کی جگہ کاہنہ منڈی کے قریب متعین کی گئی تھی، جہاں مقررہ وقت کے بعد پولیس اہلکار سٹیج پر پہنچ گئے اور سٹیج خالی کروانے کا عمل شروع کر دیا۔ اس کے بعد لوگ واپس جانے لگے۔
مزید پڑھیں: عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسہ ناکام قرار دیدیا
دریں اثنا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور موٹر وے کے راستے لاہور داخل ہوچکے ہیں اور وہ جلد ہی جلسہ گاہ پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جلسے کا وقت سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک تھا، جو اب ختم ہو چکا ہے۔

