وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ٹرالر کے شیشے توڑنے کی ویڈیو منظر عام پرآگئی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ٹرالر کے شیشے توڑنے کی ویڈیو منظر عام پرآگئی

لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کیلئےآنیوالے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے قافلے کے راستے میں کھڑے ٹرالر کے شیشے توڑ دیے۔

سوشل میڈیا پر گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دیگر پی ٹی آئی کارکنان کے ہمراہ ایک ٹرالر کے سامنے کھڑے ہیں اور AK-47رائفل سے ٹرالر کے شیشے توڑ رہے ہیں۔

مزید پڑھیںعظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسہ ناکام قرار دیدیا

 

دوسری جانب قصور روڈ کے نواحی علاقے کاہنہ میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کا میدان سجا گیا۔ تاہم مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد ڈی جے نے ساؤنڈ سسٹم بند کر دیا۔

جلسے کی جگہ کاہنہ منڈی کے قریب متعین کی گئی تھی، جہاں مقررہ وقت کے بعد پولیس اہلکار سٹیج پر پہنچ گئے اور سٹیج خالی کروانے کا عمل شروع کر دیا۔ اس کے بعد لوگ واپس جانے لگے۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور موٹر وے کے راستے لاہور داخل ہوچکے ہیں اور وہ جلد ہی جلسہ گاہ پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جلسے کا وقت سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک تھا، جو اب ختم ہو چکا ہے۔

editor

Related Articles