پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق بلدیاتی مسودہ تبدیل کرنے کی سفارشات بھی مرتب نہ ہو سکیں

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق بلدیاتی مسودہ تبدیل کرنے کی سفارشات بھی مرتب نہ ہو سکیں

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے قبل بلدیاتی مسودہ تبدیل کرنے کیلئے نہ ہی اسپیشل کمیٹی کا اجلاس ہوسکا اور نہ ہی ابھی تک سفارشات مرتب ہو سکیں ہیں۔

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی زیر صدارت چند ہفتے قبل ہونے والے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت گئی تھی۔ جس کے بعد لوکل باڈیز ایکٹ کے مسودے میں تبدیلی کیلئے محکمہ بلدیات اور دیکر متعلقہ محکموں کو سفارشات مرتب کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔ چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے لوکل باڈیز پیر اشرف رسول کا کہنا ہے کہ سیکرٹری بلدیات سمیت محکمہ قانون اور دیگر متعلقہ حکام کی مشتمل اجلاس بلایا جائے گا۔ اس حوالے سے ایجنڈا سیٹ کیا جا رہا ہے۔ متعلقہ حکام سے بریفنگ لینے کے بعد مسودے میں جو تبدیلی ہوئی وہ کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کے بچوں کو کوٹے پر ملازمت سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت

یاد ررہے کہ پنجاب لوکل باڈیز ایکٹ میں متعدد بار تبدیلیاں کی گئیں ہیں اورآخری بار تبدیلی تحریک انصاف کی حکومت میں کی گئی تھی۔
زرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت بلدیاتی انتخابات بارے سمجھتی ہے کہ ان کا ووٹ بینک اور مقبولیت واپس آسکتی ہے اس کے زریعے اس سلسلہ میں حکمت عملی بھی بنائی جا رہی ہے۔

author

Related Articles