پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی پولیس نے مظاہرین سے نمٹنے کی تیاریاں کرلیں

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی پولیس نے مظاہرین سے نمٹنے کی تیاریاں کرلیں

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 4 اکتوبر کو ڈی چوک میں متوقع احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی پولیس نے حفاظتی اقدامات شروع کر دیے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس کے چار ہزار اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 28 ستمبر کے مقدمات میں نامزد اور نامعلوم رہنماؤں و کارکنوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں 150 سے زائد رہنما اور کارکن گرفتار ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے سیاسی اجتماعات اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی لگا دی

احتجاج سے نمٹنے کے لیے راولپنڈی کے داخلی راستوں اور اسلام آباد کی جانب جانے والے راستوں کو بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بھاری پولیس نفری کو کنٹینرز اور دیگر رکاوٹوں کے ساتھ شکریال، کورال، فیض آباد اور دیگر مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔

یہ حفاظتی اقدامات جمعرات اور جمعہ کی رات سے شروع کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انہیں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

editor

Related Articles