وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا معاشی صورتحال پر اطمینان کااظہار

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا معاشی صورتحال پر اطمینان کااظہار

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت معیشت کی صورتحال پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت خزانہ کی طرف سے عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد سے ہونے والے ملاقات اور اس سلسلے میں پیش پر بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کاروائی مزید تیز کرنے اور عوام ریلیف کو ہر کسی اقدام پر ترجیح دینے کی ہدایت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، معیشت کی ترقی کیلئے اقدامات کی بدولت اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے، عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں، بیرونی سرمایہ کار حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں. مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 7 فیصد پر آگئی ہے۔

وزیرِ اعظم کی واضح ہدایت کی کہ ٹیکس نادہندگان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری کرنے والوں اور انکی معاونت کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر رہیں گے۔ ملکی معیشت کی ترقی تب ہی ممکن ہے جب سب اپنے حصے کی ذمہ داری پوری کریں۔ تمام شعبہ جات کو ٹیکس ادا کرکے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک، وزیرِ مملکت علی پرویز ملک، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *