پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کے اعلان پر رانا ثناء اللہ نے اپنا ردعمل ظاہر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے غیر معمولی احتجاج کرنے کا پروگرام بنایا تو اُسے روکنے کے لیے حکومتی انتظامات بھی غیرمعمولی ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں یکم نومبر سے 31 جنوری 2025 تک خصوصی طلبا کو تعطیلات دینے کا فیصلہ
ان کا کہنا تھا کہ 3لاکھ بندے تو خود بانی پی ٹی آئی بھی نہیں لاسکے تھے جب اُن کا گراف بہت اوپر تھا۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ عمران خان نےکبھی 20،25 ہزار سے زیادہ لوگ جمع نہیں کئے ۔
اب پی ٹی آئی اگر اس قسم کے خواب دیکھ رہی ہے تو ایسے خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں، نہ 9 من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی ۔ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی ایک مہینے میں رہا ہو رہے ہیں تو تحریک کی تیاری کس لئےہے۔
یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت آصف زرداری کا جہاز سے اُترتے ہوئے پائوں فریکچر ہوگیا
مسلم لیگ (ن) کے رہنماء نے بشریٰ بی بی کی رہائی کے پیچھے ڈیل کا امکان مسترد کردیا اورکہا کہ نہ حکومت، نہ عدلیہ اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا امکان ہے، اسٹیبلشمنٹ سے تو تحریک انصاف کے رابطے بھی نہیں۔

