پی ایچ اے کے زیر اہتمام علامہ اقبال پارک میں پودوں کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا

پی ایچ اے کے زیر اہتمام علامہ اقبال پارک میں پودوں کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا

ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات ہر علامہ اقبال پارک میں تزئین و آرائش اور دیکھ بھال کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پارکس ینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات ہر علامہ اقبال پارک میں موسم سرما کی آمد کے حوالے سے پودوں اور پھولوں کی کاشت کا کام مکمل کر لیا گیا یے اور اسی کیساتھ ساتھ علامہ اقبال پارک میں ضروری دیکھ بھال کے کام بھی مکمل کر لیے گے ہیں۔

پی ایچ اے سٹاف کی جانب سے علامہ اقبال پارک میں پھولوں کی کیاریوں اور راہداریوں کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا گیا اور موسم سرما کی آمد کے حوالے سے پھولوں اور پودوں کی کاشت کا کام۔بھی مکمل کیا گیا ہے ۔

ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی احمد حسن رانجھا نے کہا کہ علامہ اقبال پارک راولپنڈی کے شہریوں میں اپنی منفرد لوکیشن اور خوبصورتی کے حوالے سے بہت مقبول ہے اور روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کی ایک بڑی تعداد پارک آتی ہے اور اس حوالے سے پی ایچ اے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

editor

Related Articles