مہنگے ترین آئی فون ماڈلز ہی سب سے سست نکلے،  نئی رپورٹ نے صارفین کو حیران کردیا

مہنگے ترین آئی فون ماڈلز ہی سب سے سست نکلے،  نئی رپورٹ نے صارفین کو حیران کردیا

 ایپل کے سب سے مہنگے آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس ماڈلز، جن میں 1 ٹی بی اور 2 ٹی بی اسٹوریج آپشنز موجود ہیں، مبینہ طور پر سست رفتار QLC فلیش میموری استعمال کر رہے ہیں۔ 

یہ انکشاف چینی ویب سائٹ بلی بلی پر ٹیک چینل “ہومولیب” کی جانب سے کی گئی ٹیسٹنگ رپورٹس میں سامنے آیا ہے، جس میں 256 جی بی اور 512 جی بی ماڈلز کے مقابلے میں نمایاں کارکردگی فرق دیکھا گیا۔

اسٹوریج ٹیکنالوجی میں فرق کیا ہے؟

رپورٹ کے مطابق 256 جی بی اور 512 جی بی ماڈلز میں تیز رفتار TLC میموری استعمال ہوتی ہے، جبکہ 1 ٹی بی اور 2 ٹی بی جیسے مہنگے ورژنز میں QLC اسٹوریج شامل ہے، جو زیادہ اسٹوریج کم قیمت میں فراہم تو کرتی ہے مگر رفتار میں نسبتاً سست ہوتی ہے۔

ٹیسٹنگ میں کیا سامنے آیا؟

ٹیسٹس کے مطابق ابتدائی کیشے بھرنے تک رفتار 3000 میگابائٹس فی سیکنڈ تک رہی، تاہم کیشے بھرنے کے بعد QLC اسٹوریج پر رفتار کم ہو کر محض 79 میگابائٹس فی سیکنڈ تک آ گئی۔ فون میں 60 فیصد اسٹوریج بھرنے کے بعد یہ رفتار مزید گر کر تقریباً 1.1 میگابائٹس فی سیکنڈ ریکارڈ کی گئی۔

پس منظر

واضح رہے کہ گزشتہ ماڈل آئی فون 17 پرو اور پرو میکس میں 1 ٹی بی اور 2 ٹی بی ورژنز میں بھی TLC اسٹوریج ہی استعمال کی گئی تھی۔ ماہرین کے مطابق میموری کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر ایپل نے یہ تبدیلی کی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وائی فائی سست ہوگیا؟ مہنگا پیکیج لینے سے پہلے یہ 5 آسان طریقے آزمالیں

رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ نتائج مصنوعی ٹیسٹنگ پر مبنی ہیں، اور روزمرہ استعمال میں صارفین کو اس فرق کا کتنا احساس ہوگا، اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

آئی فونز میں ایپل نے کیا متعارف کروایا ؟

ایپل نے آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کے ساتھ اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈیو بھی متعارف کرا دیا ، نئے فونز میں بہتر کیمرہ، طاقتور اے 20 پرو چپ، زیادہ بیٹری ٹائمنگ اور جدید مصنوعی ذہانت کے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

ایپل کمپنی کے مطابق آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس میں ایپل کی نئی اے 20 پرو چپ استعمال کی گئی ہے، جو 2 نینو میٹر ٹیکنالوجی پر تیار کی گئی ہے۔ایپل کے مطابق چپ میں نئے نیورل ایکسیلیریٹرز اور ڈوئل 16 کور نیورل انجن شاملاپی ہیں، جو آن ڈیوائس اے آئی اور دیگر پیچیدہ کاموں کے لیے کارکردگی بہتر بناتے ہیں۔

آئی فون ڈیو کی امریکی قیمت 1,999 ڈالر سے شروع ہوتی ہے اور یہ 256 جی بی، 512 جی بی، 1 ٹی بی اور 2 ٹی بی اسٹوریج آپشنز میں دستیاب ہوگا۔ ایپل کے مطابق آئی فون ڈیو کے پری آرڈرز 16 اکتوبر سے شروع ہوں گے جبکہ اس کی فروخت 23 اکتوبر 2026 سے شروع ہوگی۔

editor

Related Articles