گلوکار عزیر جسوال نے 6 گانوں پر مشتمل اپنی نئی البم لانچ کر دی

گلوکار عزیر جسوال نے 6 گانوں پر مشتمل اپنی نئی البم لانچ کر دی

معروف گلوکار عزیر جسوال نے اپنی نئی البم ’تو ہے تو‘ لانچ کر دی ہے، جو 6 گانوں پر مشتمل ہے۔

البم کی لانچنگ تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں عزیر جسوال نے اپنے مداحوں اور موسیقی کے شائقین کے ساتھ اپنی نئی البم کا جشن منایا۔

عزیر جسوال کی اس البم میں دل کی کہانی، فرصت، ابھی جارہے ہو، تو ہے تو، بے قرار اور اڈ جانا شامل ہیں۔ ان گانوں میں مختلف جذبات اور زندگی کی حقیقتوں کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔

خاص طور پر گانے “تو ہے تو” میں عزیر جسوال نے اپنے والد کو خراج تحسین پیش کیا ہے، جو ایک جذباتی اور دل کو چھو لینے والا گانا ہے۔ اس گانے کے ذریعے عزیر نے اپنے والد کی محبت اور رہنمائی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ البم سپوٹیفائی پر سٹریمنگ کے لیے بھی دستیاب ہے، جہاں مداح اس کے گانے سن کر اپنے پسندیدہ ٹریکس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

editor

Related Articles