زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمارکے مطابق 8 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکا ری ذخائر میں 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اضافے کے بعد 8 نومبر کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 25 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

مرغی کا گوشت مزید مہنگا، انڈوں کی قیمت نومبر میں ہی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ ڈالر کی کمی سے 4 ارب 70 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے، زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی ذخائر میں 3 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 96 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

editor

Related Articles