بشریٰ بی بی کی طبیعت خراب ہو گئی

بشریٰ بی بی کی طبیعت خراب ہو گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبیعت خراب ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی طبیعت خراب ہونے کے باعث آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی کا بیان پی ٹی آئی کی پالیسی نہیں، پاکستان تحریک انصاف

مقامی نجی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بانی تحریک انصاف نے بشریٰ بی بی کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کا پیغام بھجوایا تھا۔ بشریٰ بی بی یکم نومبر سے سیاسی سرگرمیوں میں سرگرم تھیں اور انہوں نے( آج ) 24نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کیلئے پارٹی رہنماؤں سے پشاور میں میٹنگز کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی میں مؤثر حکمت عملی بنانے والےلوگ نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

editor

Related Articles