سابق سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ فون پر دھمکی دی گئی ہےکہ مسلم لیگ (ن) کیخلاف بیان د یکر اچھا نہیں کیا ، مجھے یا میری فیملی کو کوئی بھی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار (ن) لیگ کی قیاد ت ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی و ی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ کسی کی دھمکی سے نہیں ڈرنے والا، اس کے لیےقانونی راستہ اختیار کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی، غربت کے خلاف اور ملک کے مڈل کلاس نوجوانوں کےحق میں آواز ہمیشہ اٹھاتا رہوں گا۔ مسلم لیگ ن اپنے کارندوں اور اجرتی غنڈوں کو فوری طور پر لگام دے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم و پارٹی صدر میاں محمد نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی نے جولائی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سے اپنی راہیں جدا کر دی تھیں ۔ ڈاکٹر آصف کرمانی کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ کافی عرصے سے مسلم لیگ (ن) کے سیاسی معاملات سے الگ کرچکا ہوں۔