آپریشنل وجوہات کے باعث مختلف ایئر لائنز کی 8 پروازیں منسوخ

آپریشنل وجوہات کے باعث مختلف ایئر لائنز کی 8 پروازیں منسوخ

اسلام آباد: آپریشنل وجوہات کے باعث مختلف ایئر لائنز کی 8 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ 29 پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق، اسلام آباد اور کراچی سے بیجنگ جانے والی پروازیں سی اے 945 اور 946 منسوخ کر دی گئیں۔ اسی طرح دبئی اور لاہور کے لیے غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازیں ایف زیڈ 359 اور 360 بھی منسوخ کر دی گئیں۔

دبئی سے اسلام آباد جانے والی غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازیں ایف زیڈ 353 اور 354 بھی منسوخ کر دی گئیں۔ پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ایئر لائنز حکام نے آپریشنل وجوہات کو اس کی وجہ قرار دیا ہے۔

editor

Related Articles