دو ماہ کے دوران گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ

دو ماہ کے دوران گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ

پاکستان میں دو ماہ کے دوران گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اوپن مارکیٹ کے بعد اب یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی خوردنی تیل کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں، جس سے عوام کا روزمرہ کا بجٹ مزید متاثر ہونے لگا ہے۔ فیصل آباد میں گھی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے سے 120 روپے تک اضافہ ہوا ہے، جبکہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 50 روپے سے 100 روپے تک کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

مزید پڑھیں: سالانہ بنیادوں پر 20 کلو آٹے کی قیمت نمایاں کمی

مقامی ڈیلرز کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام مال کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں یہ اضافہ ہوا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا اثر صرف اوپن مارکیٹ تک محدود نہیں رہابلکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی گھی کی قیمت میں 40 روپے اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 55 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی کے دعوے کیے جا رہے ہیں لیکن اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان اضافوں کے باعث ان کے روزانہ کے اخراجات میں اضافہ ہو گیا ہے، جس سے ان کی زندگی گزارنا مزید مشکل ہو گیا ہے۔

editor

Related Articles