ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران مبینہ فتنہ الخوارج کا کمانڈر گل زمان عرف سرسترگے عرف ملنگ ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں گل زمان کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع موصول ہونے پر متعلقہ اہلکاروں نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ دہشتگرد کمانڈر گل زمان ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے کمانڈر کی لاش، اسلحہ اور ایک بیگ بھی برآمد کرلیا گیا۔
