سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا مزید 1300 روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1300 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 85 ہزار 436 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1115 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 30 ہزار 449 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Related Articles