دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیوں میں سکیورٹی فورسز کو اہم کامیابی ملنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، ایک ہی روز میں مجموعی طور پر 15 خوارج ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق 24 نومبر کو سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگرد عناصر کے خلاف مختلف کارروائیاں کی گئیں، جن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 15 خوارج ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔
دہشتگرد عناصر کے خلاف جاری کارروائیاں ملک میں امن و استحکام کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔
