سالارزئی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، داعش خراسان سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد جہنم واصل

سالارزئی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، داعش خراسان سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد جہنم واصل

باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم داعش خراسان (ISKP) سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق دونوں افراد کو 17 اگست 2026 کو باجوڑ کے گاؤں غاخی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کی شناخت خان رحیم ولد گل محمد، ساکن شاہ ڈنڈ، تحصیل سالارزئی، اور ریحان خان عرف خطاب ولد عمر خان، ساکن تلے، تحصیل سالارزئی کے نام سے ظاہر کی گئی ہے۔

اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ 24 نومبر 2026 کو رات 8 بج کر 30 منٹ پر 206 ایس ایس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو ہلاک کردیا،واقعے سے متعلق فراہم کردہ مختصر اطلاع میں کارروائی کی مزید تفصیلات، مقام اور ہلاکتوں کے حالات بیان نہیں کیے گئے۔

editor

Related Articles