پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول ایک اور ڈیزل 4 روپے فی لیٹر سستا ہوگیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول ایک اور ڈیزل 4 روپے فی لیٹر سستا ہوگیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 25 نومبر سے ہوگا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت ایک روپے فی لیٹر کم ہونے کے بعد 318 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 353 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کو فی لیٹر ایک روپے جبکہ ڈیزل استعمال کرنے والوں کو فی لیٹر 4 روپے کا ریلیف ملے گاڈیزل کی قیمت میں کمی کا اثر ٹرانسپورٹ، مال برداری اور زرعی شعبے کے اخراجات پر بھی پڑ سکتا ہے۔

ڈیزل بڑی گاڑیوں، ٹرکوں، بسوں، زرعی مشینری اور دیگر تجارتی سرگرمیوں میں استعمال ہوتا ہے۔ تاہم کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا انحصار متعلقہ شعبوں کی جانب سے اس ریلیف کو صارفین تک منتقل کرنے پر ہوگااوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 25 نومبر کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔

editor

Related Articles