یو اے ای جانے والوں کیلئے پولیس کی کلیئرنس ضروری ہے، ڈی جی امیگریشن

یو اے ای جانے والوں کیلئے پولیس کی کلیئرنس ضروری ہے، ڈی جی امیگریشن

ڈائریکٹر جنرل بیورو اینڈ امیگریشن محمد طیب یو اے ای جانے والوں کیلئے پولیس کی کلیئرنس ضروری ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کو ڈی جی امیگریشن نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات جانے کے لیے پولیس کی کلیئرنس ضروری قرار دی گئی ہے۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان نے استفسار کیا کہ کیا متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لیے ویزوں پر پابندی عائد نہیں کی تھی؟۔

لاہور،کراچی کے درمیان گرین لائن طرز کی نئی ٹرین چلائی جائے گی، سی ای او ریلوے

سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز ارشد نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگ متحدہ عرب امارات جا رہے ہیں اور زر مبادلہ بھی آ رہا ہے، یو اے ای کا پاکستانیوں کے لیے 16 لاکھ کا کوٹہ تھا، اس وقت ساڑھے 18 لاکھ پاکستانی یو اے ای میں ہیں۔

کمیٹی کے رکن سینیٹر ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ یہ بڑا شرمناک ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کو وزٹ ویزا نہیں مل رہا ہے،سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز نے کہا کہ وزٹ ویزوں کے معاملات دفتر خارجہ کے نگرانی میں ہیں، پاکستان کے غیر پیشہ ور افراد کو یو اے ای میں قبول نہیں کیا جارہا ہے۔

editor

Related Articles