جناح ایونیو ایف 8 چوک میں انڈر پاس کا کام صرف 42 روز میں مکمل

جناح ایونیو ایف 8 چوک میں انڈر پاس کا کام صرف 42 روز میں مکمل

اسلام آباد: جناح ایونیو ایف 8 چوک میں انڈر پاس کا تعمیراتی کام صرف 42 روز میں مکمل کر لیا گیا۔ اس اہم منصوبے کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم شہباز شریف آج کریں گے

ذرائع کے مطابق ایف 8 ایکسچینج چوک انٹرچینج انڈر پاس پر دن رات کام جاری رہا، اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی نگرانی میں اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے اس پروجیکٹ کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کر لیا

پاکستان کی تاریخ میں یہ انڈرپاس ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے والا منصوبہ ہے، جس کی کامیاب تکمیل شہریوں کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہو گی۔ وزیراعظم شہباز شریف افتتاح کے موقع پر مختصر خطاب بھی کریں گے، جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور دیگر حکام بھی شریک ہوں گے۔

editor

Related Articles