190 ملین پائونڈ کیس میں عمران خان کو 10 سال یا 14 سال کی سزا ہوسکتی ہے، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ 190 ملین پائونڈ کیس میں عمران خان کو 10 سال یا 14 سال کی سزا ہوسکتی ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی کیساتھ 190 ملین پائونڈ کیس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے پر عمران خان کے دستخط ہیں، انہیں سزا ضرورہوگی۔ کابینہ میں فواد چوہدری، شیریں مزاری اور میں نے آواز اُٹھائی تھی۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے 8 فروری کو بلیک ڈے منانے کا اعلان کیا، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ عمران خان یا بشریٰ بی بی نے اگر فائدہ اُٹھایا ہے تو غلط بات ہے۔ 190 ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ تبدیل ہوئی ہے مگر فیصلہ نہیں۔ عمران خان کو ٹھوک بجا کر سزا ہوگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو اس کیس میں 10سے14سال تک سزا ہوسکتی ہے۔

سینیٹر نے کہا کہ اس وقت کے وزیراعظم نے دستخط کروائے لیکن کابینہ بھی اس سے بری الذمہ نہیں ہے۔ اگر اس پر کابینہ کو بھی سزا ہوتی ہے تو میں اس سے مفروری نہیں اختیار کروں گا۔ میں نے اس وقت بھی مخالفت کی تھی اور آج بھی کر رہا ہوں۔

فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ 22 جنوری کو موجودہ حکومت کا اسکینڈل سامنے آنیوالا ہے۔ اس پر بھی بُلا لیا ہے۔ ہم اس کو روکیں گے لیکن اگر وہ نہ رُکے تو کیس بنے گا اور فیصلہ ہوگا اور یہ حکومت بھی جیل میں جائیگی۔

editor

Related Articles