ترکیہ میں عجیب واقعہ، شخص اپنے ہی لاپتا ہونے سے بے خبر رہا

ترکیہ میں عجیب واقعہ، شخص اپنے ہی لاپتا ہونے سے بے خبر رہا

ترکیہ میں ایک شخص کے لاپتا ہونے کا معاملہ اس وقت دلچسپ صورتحال اختیار کرگیا جب وہ خود ہی اپنی تلاش کے لیے بنائی گئی ریسکیو ٹیم میں شامل ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیہان متلو نامی شخص ترکیہ کے شمال مغربی علاقے میں دوستوں کے ساتھ شراب نوشی کے بعد لاپتا ہوگیا تھا۔ اس کے اہل خانہ اور دوستوں نے جب کئی گھنٹوں تک اس سے رابطہ نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا تو حکام کو اطلاع دی گئی، جس کے بعد اس کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں روانہ کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:گولف کھیلتا کوا، گیند ہول میں پہنچا کر حاضرین سے داد سمیٹ لی

تلاش کے دوران بیہان متلو خود بھی رضاکاروں کے ساتھ مل کر اپنے ہی نام سے لاپتا شخص کو تلاش کرنے میں شامل ہوگیا۔ریسکیو اہلکاروں نے جب بلند آواز میں بیہان متلو کا نام پکارا تو وہیں موجود شخص نے جواب دیا کہ وہ خود بیہان متلو ہے۔ اس انکشاف کے بعد ریسکیو ٹیم کو معلوم ہوا کہ جس شخص کو وہ تلاش کررہے تھے، وہ دراصل کئی دیر سے انہی کے ساتھ موجود تھا۔

حکام نے بیہان متلو کا بیان ریکارڈ کیا اور بعد ازاں اسے گھر پہنچا دیا۔یہ عجیب و غریب واقعہ سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کی توجہ حاصل کرچکا ہے، جہاں صارفین اس بات پر حیرت کا اظہار کررہے ہیں کہ ایک شخص اپنی ہی تلاش کی کارروائی میں شامل ہوگیا اور اسے اس بات کا اندازہ بھی نہیں تھا کہ رضاکار جس شخص کو ڈھونڈ رہے ہیں، وہ وہ خود ہے۔

editor

Related Articles