کرم میں امن کی بحالی کیلئے آپریشن کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن کی بحالی کیلئے آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا۔

‏ڈپٹی کمشنر کرم نے ممکنہ طور پر عارضی نقل مکانی کرنے والے 1800 سے زائد خاندانوں کیلئے ٹل اور ہنگو میں کیمپ قائم کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

مزید پڑھیں: ضلع خیبر: تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی کامیاب کاروائی، 5 خوارج ہلاک، ایک گرفتار

‏ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں کمیٹی کا قیام عمل میں لاتے ہوئےمتاثرین کیلئے کیمپ کے قیام سے متعلق سیکرٹری بحالی و آباد کاری کو درخواست ارسال کر دی۔

‏متاثرین کیلئے ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج ، ریسکیو1122 اور عدالت کی عمارت میں کیمپس قائم کئے جائیں۔ ‏دوران آپریشن آبادی کے تحفظ کیلئے کیمپ قائم کئے جارہے ہیں۔

Related Articles