سعودی کمپنیوں کے شیئرز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کرنے کی بھی اجازت ہو گی جو سرمایہ دار سعودی مالیاتی مارکیٹ میں رجسٹرڈ ہیں۔
سرمایہ کاری کی اجازت دینا سعودی عرب کی اقتصادی حکمت عملی اور ولی عہد کے وژن 2030 کا حصہ ہے جبکہ غیرملکی سرمایہ کاری سے رئیل اسٹیٹ کے شعبے کو مزید استحکام حاصل ہو گا۔
مستقبل قریب میں سعودی عرب سرمایہ کاروں کو مزید پرکشش مراعات بھی دے گا جس میں سیاحت کے شعبے بھی شامل ہوں گے۔