مادروطن کے لیے ہرقیمت چکانے کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مادروطن کے لیے ہرقیمت چکانے کیلئے تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انہیں بلوچستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں سینئر سیکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام نے بھی شرکت کی۔

آرمی چیف، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہداء کی نماز جنازہ ادا کی ، آرمی چیف نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کوئٹہ میں زخمی جوانوں کی عیادت کی اور ہر قیمت پر ملک کے دفاع کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

سیکورٹی فورسز کی دو مختلف کاروائیاں ،23 دہشت گرد ہلاک ، 18 ایف سی اہلکار شہید

آرمی چیف نے کہا کہ یہ دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤں کی پراکسی کے طور پر کام کر رہے ہیں، ان نام نہاد ”دوست نما دشمن” کو ہماری مسلح افواج شکست سے دوچار کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے لئے ہر قیمت چکانے کے لئے تیار ہیں، انشاء اللہ وطن دشمن عناصرکا تعاقب کرکے نشانہ بنائیں گے،جب بھی ضرورت پڑی دوست نمادشمن کاتعاقب کرکے خاتمہ کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج، فرنٹیئر کور اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر افسران اور جوانوں کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور سکیورٹی اولین ترجیح ہے۔

editor

Related Articles