پی ٹی اے کی اسمارٹ فون صارفین کو اہم ہدایت، یہ فیچر فوراً آن کرلی

پی ٹی اے کی اسمارٹ فون صارفین کو اہم ہدایت، یہ فیچر فوراً آن کرلی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اسمارٹ فون، ٹیبلٹ اور کمپیوٹر صارفین کو ڈیوائسز کے تحفظ اور ذاتی معلومات محفوظ رکھنے کے لیے اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

پی ٹی اے نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے موبائل فون اور دیگر ڈیوائسز میں لوکیشن ٹریکنگ کی سہولت ضرور فعال رکھیں۔ آئی فون صارفین فائینڈ مائی آئی فون جبکہ اینڈرائیڈ صارفینگوگل فائیند مائی ڈوائس استعمال کرسکتے ہیں۔ اس سے ڈیوائس گم یا چوری ہونے کی صورت میں اسے تلاش کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ ڈیوائس کو مضبوط پاس ورڈ، فنگر پرنٹ یا فیس ریکگنیشن کے ذریعے محفوظ بنایا جائے تاکہ کوئی غیر مجاز شخص ذاتی معلومات تک رسائی حاصل نہ کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی کے موبائل ڈیلرز نے ہزاروں چوری شدہ فونز پکڑوا دیے

پی ٹی اے کے مطابق فون، ٹیبلٹ اور کمپیوٹر میں تازہ ترین سافٹ ویئر اپ ڈیٹس اور سیکیورٹی پیچز بھی باقاعدگی سے انسٹال کرنے چاہئیں۔ اہم فائلز، تصاویر، دستاویزات اور کانٹیکٹس کا بیک اپ بھی محفوظ کلاؤڈ سروس یا کسی بیرونی اسٹوریج میں رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ڈیوائس خراب، گم یا چوری ہونے کی صورت میں ڈیٹا ضائع نہ ہو۔

والدین کے لیے پی ٹی اے نے مشورہ دیا ہے کہ بچوں کے موبائل اور دیگر ڈیوائسز میں موجود پارینٹل کنٹرول استعمال کریں۔ ان فیچرز کے ذریعے بچوں کے اسکرین ٹائم کو محدود کرنے، مخصوص ایپس تک رسائی روکنے اور نامناسب مواد سے بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صبور علی کی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو اسکول بھیجنے پر عوام نے کیا کہا؟ اداکارہ کا بھی ردعمل آگیا

پی ٹی اے نے خاص طور پر یہ بھی کہا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنا موبائل یا کمپیوٹر فروخت، عطیہ یا مرمت کے لیے کسی دوسرے شخص کے حوالے کر رہا ہے تو پہلے اس میں موجود تمام ذاتی معلومات ضرور حذف کرے۔

اس مقصد کے لیےفیکٹری ریسیٹ کرنا بہتر ہے، تاکہ ڈیوائس کسی دوسرے شخص کے پاس جانے کے بعد ذاتی معلومات تک رسائی یا ان کے غلط استعمال کا خطرہ کم کیا جاسکے۔

editor

Related Articles