عیدالفطر کے موقع پر واپڈا ملازمین کیلئے خوشخبری

واپڈا نے اپنے ملازمین کو عید الفطر کے موقع پر ایک بنیادی تنخواہ بطوربونس دینے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق واپڈا کے ملازمین کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر رقم بطور بونس دینے کا فیصلہ کرلیا، نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ماہ سے زائد سروس والے ملازمین ریوارڈ کے اہل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: لیسکو کا ملازمین کو بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان

کنفرم، کنٹریکٹ، ڈیلی ویجز، ڈیپوٹیشن سمیت تمام ملازمین ریوارڈ کے اہل ہوں گے۔ کنسلٹنٹ اور ایڈوائزر ز اپنےپیکج کا 60 فیصد بطور ریوارڈ لے سکیں گے۔ ارندلیوو، ایل پی آر، ایکسٹراآرڈنری لیوو والے ملازمین ریوارڈ کے اہل نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ سزا یافتہ اور مس کنڈکٹ کے مرتکب ملازمین بھی ریوارڈ اہل نہیں ہوں گے۔

editor

Related Articles