Skip to content
لاہور قلندرز نے رسل ڈومینگو کو اپنا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا
Home - کھیل - لاہور قلندرز نے رسل ڈومینگو کو اپنا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل ایڈیشن 10کے لیے جنوبی افریقہ کے معروف کوچ رسل ڈومینگو کو اپنا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔
ترجمان لاہور قلندرز کا کہنا تھا کہ رسل ڈومینگو ڈیرن گف کی جگہ لیں گے جنہوں نے ناگزیر ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کر لی تھی۔
رسل ڈومینگو اس سے قبل جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیموں کے ہیڈ کوچ کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔
رسل ڈومینگو نے کہا کہ وہ لا ہور قلندرز کا حصہ بننے پر بے حد پرجوش ہیں اور جلد کام شروع کرنے، کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملنے کے منتظر ہیں۔